Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی، سروس معطل

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سکستھ روڈ پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔نجی چینل کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا، جہاں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بس میں آگ بھڑکنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا ۔ امدادی اداروں کی 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں موقع پر موجود اور کارروائی میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں۔سلمان علی آغا پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے مضبوط ترین امیدوار بن گئے

یہ بھی پڑھیں