حیدرآباد(نیوزڈیسک) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو افیسر حیسکو محمد روشن اوٹھو نےتمام افسران سے میٹنگ کی۔سب سے پہلے تمام افسران کوعید الاضحی کی مبارکباد دی اور اس کے بعد ہدایات دیں کہ اینٹی تھیفٹ ریکوری مہم میں پولیس اور مجسٹریٹ کی مدد سے بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں اور نادہندگان سے واجبات کی %100.فیصد وصولی لازمی کریں ۔
مون سون بارشوں کے ممکنہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹری کٹنگ کریں۔تاکہ بارشوں میں فیڈر اور ان کے کنڈکٹر کسی بھی بڑی فنی سے محفوظ کیا جاسکے۔حیسکو چیف ایگزیکٹو افیسر محمد روشن اوٹھو نے مزید کہا کہ ہم ایک ٹیم ہوکر صرف کام کام اور کام کرتے رہیں گے تو حیسکو کی ترقی اور ہم سب کی نیک نامی ہوگی۔
حیسکو ایک کمرشل ادارہ ہے اور آج کے اس جدید دور میں اپنے معزز صارفین کو صارف دوست سروس کے تحت بجلی کی بہتر فراہمی دیتے رہیں گے تو آپکی اور ادارے کی کامیابی ہوگی۔تمام افسران پر لازم ہے کہ صارفین کی فون کال لازمی سنیں اور اس کی شکایت پر مروجہ قوانین کے تحت لازمی کارروائی کریں۔
ہر سب ڈویژن میں کمپلینٹ سینٹر موجود ہے اس کو مزید فعال کیا جائے۔اور شکایات رجسٹر میں اندراج کریں۔میں اور میری ٹیم کے سینئر چیف انجینیئرز یا سپریٹنڈنگ انجینئر کسی بھی وقت وزٹ کرکے چیک کرینگے۔اگر کہیں پر کوئی غفلت یا کوتاہی ملی تو اس کے خلاف ایکشن ہوگا اور اسکو سزا بھی ملے گی۔اس لیئے تمام اپریشن سب۔ڈویزن۔ڈویزن اور سرکل افسران اپنے اپنے علاقے میں اس بات پر مکمل عمل کریں۔
تعلیمی معیار کیلئے ایچ ای سی کا نیا یونیورسٹی داخلہ ٹیسٹ متعارف




