کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار نمبر پلیٹس کی نیلا می ۔محکمہ ایکسائز حکومت سندھ نے 40 نمبر پلیٹس کی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کر لئے، پریمئم نمبر 1 دس کروڑ، نمبر 5 پانچ کروڑ تیس لاکھ، نمبر 7 چار کروڑ ساٹھ لاکھ، نمبر 8 چار کروڑ دس لاکھ اور نمبر 9 چار کروڑ روپے مین نیلام،
وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سیلاب زدگان کے لیے مکانات کی تعمیر کے لیے وقف کی جائے گی،فنڈز سے سیلاب زدگان کیلئے مجموعی طور پر 2,251 مکانات تعمیر کئے جائیں گے
حکومت سندھ سیلاب متاثرہ لوگوں کی امداد اور ان کی زندگیوں کی تعمیر نو کے لئے مسلسل کوشاں ہے،بہت جلد پریمئم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا، آئندہ نیلامی سے تعمیر نو کی جاری کوششوں میں مزید مدد کے لیے اضافی وسائل پیدا ہونے کی امید ہے،حکومت کے جامع نقطہ نظر میں نہ صرف نئے گھروں کی تعمیر بلکہ ضروری انفراسٹرکچر کی بحالی، طبی امداد اور معاشی بحالی بھی شامل ہے،
ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم پر ڈالروں کی بارش
