شکارپور(نیوزڈیسک) رشتہ دیکھنے کیلئےآنیوالی 4 خواتین سمیت 8 افراد اغوا۔سندھ کے شہر شکارپور میں رشتے کا جھانسہ دے کر بلائی گئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔
شکار پور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ناپرکوٹ کچے کے علاقے میں پیش آیا جہاں مغوی افراد رشتہ دیکھنے سکھر سے کچے کے علاقے میں گئے تھے۔
سندھ پولیس کاکہنا تھا کہ اغواکاروں نے رشتہ دیکھنے کیلئے آئی 4 خواتین سمیت 8 افراد کو اغوا کرلیا، 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ، مغویوں کی رہائی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
کچے میں ڈیوٹی کیلئے بھجوائے گئے پنجاب کانسٹیبلری کے 25 اہلکار راستے میں ہی اترگئے

