Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

کراچی(نیوز ڈیسک)ٹی20 ورلڈکپ میں شریک قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد کراچی میں انتقال کرگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثناء سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔دوسری جانب چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی ویمن ٹیم کی کپتان کے والد کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعا کی ہے۔
دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو اسے خاک میں ملا دیں گے، ایرانی جنرل

یہ بھی پڑھیں