کراچی(نیوز ڈیسک)مورت مارچ کی سربراہ شہزادی رائے نے کہا ہے کہ سندھ میں سینکڑوں خواجہ سراء قتل ہوچکے ہیں۔کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس کے دوران شہزادی رائے نے کہا کہ سندھ میں بدمعاش خواجہ سراؤں سے بھتے لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیکڑوں خواجہ سراء قتل ہوچکے ہیں ،صوبائی حکومت خواجہ سراؤں کے حوالے سے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ شہزادی رائے نے مزید کہا کہ سندھ میں خواجہ سراؤں سے مالک مکان کرایہ دگنا لیتے ہیں، انہیں سرکاری نوکری بھی نہیں دی جاتی ۔
آج بروزمنگل19 نومبر2024 پاکستان کے مختلف شہروں کے موسم کی صورتحال جانئے
