Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

جہاز آج براستہ جی ٹی روڈ کراچی سے حیدرآباد روانہ ہوگا

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی ائیر پورٹ سے ناکارہ طیارہ کو حیدر آباد کے لئے روانہ کردیاگیا۔طیارے کو براستہ سڑک نیشنل ہائی وے حیدر آباد منتقل کیا جا رہا ہے، طیارے کوتین حصوں میں تقسیم کرکے ملٹی ایکسل ٹریلر پر منتقل کیا گیا۔ناکارہ طیارہ 150 فٹ لمبا اور 40 ٹن وزنی ہے، طیارہ 8 گھنٹے کے لمبے سفر کے بعد کراچی ایئر پورٹ سے حیدر آباد پہنچے گا۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 13سال قبل کریش لینڈنگ کرنے والے سعودی طیارے کو دیوہیکل ٹرالر پر حیدرآباد بھیجا جارہا ہے۔طیارے کی منتقلی جرمن ٹیکنالوجی کے حامل طویل ترین ٹرالر کے ذریعےکی جا رہی ہے اور اس حوالے سے متعلقہ اتھارٹیز سے این او سی پہلے ہی حاصل کرلیا گیا تھا۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تربیتی ادارے “کٹائی” میں منتقل کئے جانے والا یہ دوسرا طیارہ ہے، چند روز قبل بھی ایک بوئنگ طیارہ کو موٹروے کے راستے حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی احتجاج میں شریک ہونیوالوں کیخلاف ایکشن،وزیرداخلہ نے پلان بنالیا

یہ بھی پڑھیں