کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے رہائشی نوجوان نے امریکہ سے اپنی دوست کو پاکستان بلا یا جبکہ خاتون نے شادی کےلئے کہا تو لڑکا ٹال مٹول کرتا رہا اور پھر شادی سے انکار کردیا جس کی وجہ سے خاتون بیچاری پریشان ہوگئی کیونکہ لڑکے نے پہلے اپنی امریکن دوست کو پاکستان بلایا اور کہا کہ پاکستان آئو ہم شادی کرینگے ۔
امریکہ کی خاتون لڑکے کی باتوں میں آگئی اس نے اپنےدوبچے چھوڑ کر خاوند سے طلاق لے کر جب پاکستان آئی تو لڑکے نے اس خاتون سے شادی سے انکار کردیا کہا کہ میرے گھر والے ابھی شادی کے لئے نہیں مان رہے اور پھر خاتون 7دن تک جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پر رہی خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہوگیا تھا اور وہ بہت پریشان تھی جب اس بات کی خبر گونر سندھ تک پہنچی تو انہوں نے پھر اس پر ایکشن لیا گورنر سندھ نے پھر اس خاتون کی مدد کی ان کے ویزے میں بھی اضافہ کروایا اور پھر اب ان کے امریکہ واپس جانے کےلئے ٹکٹ بھی کروادیا
گودام ، آئل ٹینکر میں آتشزدگی،آگ نے تباہی مچادی،ریسکیو ٹیمیں روانہ

