Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

کراچی میں سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار

کراچی(نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں وصول کیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد میں پیش آیا جہاں کالج کا سپرنٹنڈنٹ طالبات کی فیس کی مد میں وصول کیے گئے 9 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا۔

اس حوالے سے کالج پرنسپل نے سپرنٹنڈنٹ پر مقدمہ درج کرادیا اور کہا کہ تمام متاثرہ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ جاری کردیے گئے ہیں جب کہ کچھ طالبات کے ایڈمٹ کارڈ صبح تک دیدیے جائیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان

یہ بھی پڑھیں