کراچی (نیوزڈیسک)سندھ کے ضلع کشمور میں سسر نے غیرت کے نام پر 2 بہوؤں کو گولی مار کر قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ملزم کی شناخت گل خان بھنگوار کے نام سے ہوئی جب کہ مقتولین میں رحمت اللہ بھنگوار کی بیوی اور بجاڑ کی بیوی شامل ہیں۔
دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بخشا پور اسپتال منتقل کیا۔ تاہم بخشا پور ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث لاشوں کو کشمور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثناء ایس ایچ او بخشا پور رفیق کھیڑو نے بتایا کہ جب پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے موقع پر پہنچی تو وہ پہلے ہی اپنا گھر خالی کر کے فرار ہو چکا تھا۔
مزید پڑھیں:عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے، ماہانہ کرایہ تقریباً 80لاکھ روپے


