Search
Close this search box.
جمعه ,10 جولائی ,2026ء

یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش انتہائی تشویشناک امر ہے،آصفہ بھٹو زرداری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش پر توجہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بیروز گار کیا جارہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے لاکھوں افراد بیروزگار اور ان کے خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی ہے اور ہم حکومت سے اس پر جواب طلب کرتے ہیں، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے، یہ انتہائی تشویشناک امر ہے، وفاقی حکومت اس معاملے پر توجہ دے، یہ لوگوں کے معاشی مستقل کا معاملہ ہے۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کو 14 اگست کو ورکرز کنونشن کی اجازت دینے سے انکار

یہ بھی پڑھیں