کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے پاکستان میں کالا دھن چھپانے کا سب سے آسان راستہ رئیل اسٹیٹ ہے۔ ایف بی آر خود قیمت متعین کرتی ہے ،جس سے اربوں روپے کا کالا دھن چھپایا جاتا ہے۔
اپنے ’’ایکس‘‘ بیان میں انہوں نے بتایا کہ میں نے کراچی کے ایک علاقے کا پوچھا تو پتہ چلا جو زمین 100 روپے کی بک رہی ہے اس کی ایف بی آر قیمت 30 روپے ہے، یہ کراچی کے ایک علاقے میں نہیں پورے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ اس چوری کا SIFC کو بھی پتہ ہے، وزیراعظم اور وزیر خزانہ کو بھی پتہ ہے۔ اس لیے عوام کو ایک لیٹر پٹرول پر 117 روپے ٹیکس دینا پڑتا ہے۔ اس لیے تنخواہ دار اور ٹیکس ادا کرنے والے کاروبار ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں۔
مزید پڑھیں۔لاہور کی مارکیٹوں میں آج سے وقت کی پابندی ختم


