Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

برطانوی ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کی موثر ویکسین تیار کرلی

لندن(ویب ڈیسک)برطانیہ کے محققین اور ماہرین نے ایک ایسی ویکسین تیار کی ہے جو پھیپھڑوں کے کینسر کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین 90 فیصد معاملات میں کامیاب رہے گی۔
مزیدپڑھیں :آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟
یونیورسٹی آف لندن اور آکسفرڈ یونیورسٹی کے دی فرانسس کرِک انسٹیٹیوٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’لنگ ویکس‘ اُن لوگوں کو دی جائے گی جنہیں پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ زیادہ لاحق ہے۔

یہ ویکسین مدافعتی نظام کو کینسر کی ابتدائی علامات کی شناخت اور اُن سے مقابلے کے لیے تیار کرے گی۔ پھیپھڑوں میں کینسر زدہ خلیوں کو پہچاننا آسان ہے کیونکہ نیواینٹیجینس نام پروٹین کی سرخ رنگ شناخت آسان بناتی ہے۔

دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں افراد پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ پھیپھڑوں کے کینسر کی بنیادی وجوہ میں تمباکو نوشی کے علاوہ انتہائی آلودہ فضا میں مستقل بنیاد پر سانس لینا بھی شامل ہے۔ جہاں ہر وقت دھواں رہتا ہو وہاں رہنے والوں کے پھیپھڑوں میں کینسر تیزی سے پھیلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں