اسلام آباد(نیوزڈیسک) پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکے مطابق ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 85 کیسز رپورٹ ہوئے ایک ہفتہ میں 567 جبکہ رواں سال اب تک 6986 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 64 جبکہ فیصل آباد سے 04 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے، لاہور، سیالکوٹ اور وہاڑی سے 3-3 جبکہ چکوال سے 2 کیس رپورٹ ہوئے، اس کے علاوہ ساہیوال، جہلم، قصور، لودھراں، خوشاب اور جھنگ سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، جبکہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کا زیادہ بولی کے ساتھ پی آئی اے کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار
