Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء
No upcoming prayer found.

کھانا کھاتے وقت موبائل فون میں ویڈیوز دیکھنا پیٹ بڑھنے کی اہم وجہ قرار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کے نوجوانوں کی اکثریت کھانے کے دوران بھی اپنے فون میں مصروف رہتی ہے جو موبائل پر ریلز دیکھتے یا ویڈیوز سٹریم کرتے ہیں، اگرچہ یہ عادت بظاہر بے ضرر لگتی ہے، لیکن حالیہ تحقیق نے اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے پیٹ کی چربی بڑھ سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے دائمی امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل فون یا ٹی وی دیکھنے کا ہماری صحت پر منفی اثر پڑتا ہے، جب ہم کھانا کھاتے وقت کسی اور چیز میں مشغول ہوتے ہیں، تو ہمارا دھیان کھانے پر نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے دماغ کو کھانے کی مکمل تسکین نہیں مل پاتی۔ اس کی وجہ سے دماغ کھانے کی بجائے فون پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ بھرنے کا سگنل صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا اور انسان ضرورت سے زیادہ کھانا شروع کر دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے رفتہ رفتہ کھانے کی خوشبو اور ذائقہ سے لطف اٹھانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔آج کے نوجوانوں کی اکثریت کھانے کے دوران بھی اپنے فون میں مصروف رہتی ہے جو موبائل پر ریلز دیکھتے یا ویڈیوز سٹریم کرتے ہیں، اگرچہ یہ عادت بظاہر بے ضرر لگتی ہے، لیکن حالیہ تحقیق نے اس کے صحت پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں تشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے پیٹ کی چربی بڑھ سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے دائمی امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔ اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کھانے کے دوران موبائل فون یا ٹی وی دیکھنے کا ہماری صحت پر منفی اثر پڑتا ہے، جب ہم کھانا کھاتے وقت کسی اور چیز میں مشغول ہوتے ہیں، تو ہمارا دھیان کھانے پر نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے دماغ کو کھانے کی مکمل تسکین نہیں مل پاتی۔ اس کی وجہ سے دماغ کھانے کی بجائے فون پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ بھرنے کا سگنل صحیح طریقے سے نہیں پہنچ پاتا اور انسان ضرورت سے زیادہ کھانا شروع کر دیتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق موبائل یا ٹی وی دیکھنے سے رفتہ رفتہ کھانے کی خوشبو اور ذائقہ سے لطف اٹھانے کی صلاحیت کم ہو جاتی ہے۔
مزیدپڑھیں:محققین نے کینسر کے علاج کا نیا طریقہ تیار کرلیا

یہ بھی پڑھیں