Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

سندھ میں رواں برس پولیو کا پہلا کیس سامنے آگیا،الرٹ جاری

کراچی(ویب ڈیسک)سندھ کے ضلع سجاول میں سال 2026 کا پہلا پولیو کیس سامنے آنےکے بعد محکمہ صحت اور انسداد پولیو حکام نے الرٹ جاری کر دیا۔
حکام کے مطابق سجاول کی بیلو یونین کونسل میں چار سالہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،چارسالہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے کی ہے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور متاثرہ علاقے میں نگرانی اور ویکسینیشن اقدامات تیز کیے جائیں گے۔
ماہرین کے مطابق پولیوایسی خطرناک اور لاعلاج بیماری ہے جو بچوں میں عمر بھر کی معذوری کا سبب بن سکتی ہے، پاکستان میں 1990 کی دہائی میں پولیو کے کیسز کی تعداد تقریباً 20 ہزار سالانہ تھی جو کم ہو کر2025 میں 31 کیسز رہ گئی تھی۔
حکام کے مطابق رواں سال ملک گیر پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے گئے جبکہ اپریل میں ایک اور ملک گیر پولیو مہم شروع کرنے کا منصوبہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔سندھ اور جنوبی خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع اب بھی پولیو کے حوالے سے ہائی رسک ہیں۔
ترجمان نیشنل ای او سی کاکہناہے کہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو مرض سے بچاو ٔکی ویکسین لازمی لگوائیں۔
مزیدپڑھیں:دنیا کی دوسری بڑی کارگو کمپنی کا خلیجی ملکوں میں آپریشن معطل کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں