Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

دیپیکا اور کترینہ سے بھی زیادہ مقبول اداکارہ کون؟

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی وڈ کو ایک طویل عرصے سے باصلاحیت اداکاراؤں کی موجودگی کا اعزاز حاصل ہے جو اپنی اداکاری کی مہارت ، خوبصورتی اور فیشن سینس سے دنیا بھر میں راج کررہی ہیں۔حال ہی میں انڈیا کی ایک مشہور میڈیا کنسلٹنگ فرم نے مقبولیت کے لحاظ سے بہترین اداکاراؤں کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں جنوبی ہندوستانی دیواس غیر معمولی طور پر نمایاں ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں :اینکروسیم بادامی اپنا ‘سر نیم‘ بتانے میں کیوں ہچکچاتے تھے؟
ٹاپ 10 مشہور اداکاراؤں کی فہرست

عالیہ بھٹ،سامنتھا روتھ پربھو،دیپیکا پڈوکون،کترینہ کیف،کاجل اگروال،نینتھارا،تریشا،کیارا اڈوانی،رشمیکا منڈنا،کریتی سینن

عالیہ بھٹ وہ ورسٹائل اداکارہ ہیں جنہوں نے فہرست میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے اس کے بعد ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کا ایک ممتاز نام سمانتھا ہے۔

دپیکا پڈوکون اور کترینہ کیف جیسی بالی وڈ کی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سمانتھا کا فہرست میں دوسرے نمبر پر آنا حیران کن بات ہے۔

صحت کے مسائل کا سامنا کرنے اور اسکرین سے وقفہ لینے کے باوجود ، سمانتھا نے ہندوستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر اپنی پوزیشن کو نمایاں طور پر مستحکم کیا ہے۔

واضح رہے کہ سمانتھا اپنی آنے والی متوقع فلم ‘سیٹاڈیل ہنی بنی’ کی تیاری کر رہی ہیں جہاں وہ ورون دھون کے ساتھ اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں