Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

نئی دیابین لانے کی تیاری مکمل، ساتھی اداکارہ کا انکشاف

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی سٹکام تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ جینیفر مستری کا کہنا ہے کہ پرانی دیابین کی جگہ نئی دیابین لانے لانے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

ڈرامے میں اپنی منفرد اداکاری کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ دیشاواکانی گزشتہ 6 برس سے چھٹیوں پر ہیں اور اب یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ وہ اس شو کا مزید حصہ نہیں بن پائیں گی۔

اسی ڈرامے میں مسز سوڈھی کا کردار نبھانے والی جینیفر مستری نے انکشاف کیا کہ اس ڈرامے میں دیا جیٹھا لال کےلیے نئی دہلی کی ایک لڑکی کا انتخاب کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں :پریانکا نے نامعلوم بچی کیساتھ تصویر شیئر کرکے ڈیلیٹ کردی، صارفین کشمکش میں مبتلا
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ لڑکی کا گزشتہ 3 برس سے آڈیشن لیا جارہا ہے جبکہ شو کی کاسٹ کے ساتھ اس کا ایک ٹیسٹ شوٹ بھی ہوچکا ہے۔

جینیفر کا کہنا تھا اتنے سالوں کے دوران اب تک اسکا انتخاب اس لیے نہیں ہوسکا کیونکہ اسکی عمر بہت کم تھی اور اسکرین پر عمر کا فرق نظر آنے کا امکان تھا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نئی لڑکی بالکل دیشا جیسی ہیں، بلاشبہ اس کا چہرہ مختلف ہے، مگر آنکھ بند کرکے اسکو سنیں گے تو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ آپ دیشا کو سن رہے ہیں یا پھر نئی لڑکی کو۔

واضح رہے کہ گزشتہ بر شو کے پروڈیوسر آست مودی نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ وہ شو کے 15 سال مکمل ہونے پر مداحوں کی پسندیدہ دیشا کو واپس لے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں