پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ مومل خالد عثمان نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مومل خالد نے حال ہی میں انسٹاگرام پر شوبز انڈسٹری سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔
اداکارہ نے حجاب میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ آپ ڈراموں میں واپس آئیں گی یا نہیں؟
مزید پڑھیں: ایشین کپ فٹبال، ٹیموں کا اعلان، پاکستان کیلئے بری خبر آ گئی
سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ اب ڈراموں میں کام نہیں کروں گی۔
واضح رہے کہ مومل خالد عثمان نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2008 میں کیا تھا، اداکارہ 2015 میں کار حادثے میں زخمی ہوگئی تھیں جب کہ ان کے منگیتر شاہ زیب انتقال کرگئے تھے۔
2017 میں مومل خالد اور عثمان پٹیل کی شادی ہوئی اور ان کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی۔


