پاکستانی اداکار فیروز خان کی دوسری شادی کی زیر گردش تصاویر اور ویڈیوز نے صارفین کو شش وپنج میں مبتلا کر دیا ہے۔ویڈیوز انسٹاگرام پر یاسین لاکھانی نامی شخص کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہیں جو اپنی آئی ڈی میں دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیوز میں فیروز خان کو دعا نامی لڑکی کے ساتھ مایوں کی رسم کیلئے بیٹھے اور ہاتھوں پر مہندی ابٹن لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری ویڈیو بھی اسی اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جو کہ فیروز خان کی شادی کی ہے، ویڈیو میں فیروز خان کو عروسی لباس پہنی دلہن کے ہمراہ سیڑھیاں چڑھتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں بچے اور دیگر افراد بھی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں : جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے ذریعے نئی کہکشاں دریافت
ویڈیوز وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین حیرت میں مبتلا ہیں، کوئی ویڈیو کو حقیقت جان کر اداکار کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہا ہے تو کوئی ویڈیو کو ڈرامے کی شوٹنگ قرار دے رہا ہے۔
تاہم ویڈیو بظاہر کسی ڈرامے کی شوٹنگ محسوس ہوتی ہے کیونکہ دونوں ویڈیوز میں فیروز کے ساتھ ان کے اہل خانہ کا کوئی بھی فرد نظر نہیں آرہا۔
فیروز خان یا ان کے کسی بھی خاندانی ذرائع سے ان کی دوسری شادی کی تصدیق یا تردید نہیں ہو سکی ہے۔


