حیدرآباد (ونیوز ڈیسک) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے والد نے محمد شامی سے دوسری شادی کی افواہوں پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔ثانیہ مرزا اور بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی مستقبل میں شادی کرنے کی افواہوں کی گردش سے بھارت اور پاکستان میں ثانیہ کے چاہنے والوں کو حیران کردیا جبکہ متعدد پاکستانی شعیب ملک کو کوسنے دیتے نظرآئے
دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے ان افواہوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئےواضح کیا کہ یہ سب بکواس ہے، ثانیہ مرزا کی تو کبھی محمد شامی سے ملاقات تک نہیں ہوئی۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ثانیہ مرزا جَلد ہی کرکٹر محمد شامی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔یاد رہے کہ ثانیہ مرزا کے والد عمران مرزا نے رواں سال شروع میں اپنی بیٹی کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔
سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا، ٹریفک کیلئے بند ، ایمرجنسی نافذ

