Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

سکھر بیراج کا گیٹ مرمتی کام کے دوران گرگیا، ٹریفک کیلئے بند ، ایمرجنسی نافذ

سکھر بیراج کا گیٹ نمبر 47 مرمتی کام کے دوران گرگیا۔محکمہ ایری گیشن کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 اور 43 کے پلرز کو نقصان پہنچا۔

گیٹ گرنے کے بعد سکھر بیراج پر ایمرجنسی نافذ کرکے اسے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بیراج کے گیٹ نمبر 47 سے پانی اوور ٹاپ ہوکر ڈاؤن اسٹریم میں جانے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  مفتاح اسماعیل کا آئندہ ماہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں