Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

’اوہ بہن خدا کا خوف کرو‘ بولڈ لباس میں ملبوس ماہرہ خان پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

وینس(نیوزڈیسک)پاکستانی سپر سٹار ماہرہ خان چھٹیاں گزارنے اٹلی میں ہیں تاہم یہ سفر انہیں بہت مہنگا پڑا کیونکہ سوشل میڈیا صارفین نے ماہرہ کو کچھ تصاویر کی زینت بننے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے اٹلی کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی۔

ماہرہ خان کی تصاویر میں اٹلی کے خوبصورت سیاحتی مقامات، غروب آفتاب اور دلفریب مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

اداکارہ نے اس پوسٹ میں اپنی تصاویر بھی شامل کیں لیکن مداحوں کو اداکارہ کی جانب سے تمام تصاویر میں پہنے گئے لباس پسند نہیں آئے کیونکہ ماہرہ خان ان تصاویر میں تین مختلف ویسٹرن اسٹائل کے لباس پہنے نظر آئیں جس میں وہ کافی بولڈ لگ رہی تھیں۔

 

 

ماہرہ خان کی پہلی تصویر میں ان کی پیٹھ نظر آرہی ہے جس میں وہ شاید اسکرٹ اور بلاؤز پہنے ہوئے ہیں جب کہ ایک اور تصویر میں اگرچہ ماہرہ خان کا مکمل لباس نظر نہیں آرہا ہے تاہم ان کے لباس کی ڈھلتی ہوئی نیک لائن اور سلیولیس دیکھا جاسکتا ہے جو صارفین کو پسند نہیں آیا.

ایک اور تصویر میں ماہرہ خان کو ایک لگژری کار کے ساتھ ریشمی گاؤن میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں ان کی ٹانگیں دکھائی دیتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین ماہرہ خان کے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کی تصویر پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں