Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

سوناکشی کی شادی کے بعد اسپتال پہنچنے والےشتروگن سنہا اب کس حال میں ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک )لو سنہا نے اپنے والد اورسینیئر اداکار شتروگن سنہا کی صحت کے بارے میں وضاحت شیئر کی ہے۔ پیر کے روز ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر، لو نے ایک ٹویٹ شیئر کیا اور اپنے والد کے بارے میں تشویش کے لئے خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں۔

لو نے ٹویٹ کیا کہ ’میرے والد کی صحت کے حوالے سے میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی کوئی سرجری نہیں ہوئی ہے اور کسی کو بھی غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہیں کرنا چاہیے۔ ہم اپنے والد کو ان کے سالانہ چیک اپ کے لیے اسپتال لے گئے، کیوں کہ انھیں شدید بخار تھا۔ فکر مند ہونے والے ہر شخص کا شکریہ.

اداکار شتروگن سنہا کو گزشتہ ہفتے سالانہ چیک اپ کے لئے بھی ممبئی کے طبی مرکز لے جایا گیا تھا۔

اس سے پہلے لو نے کہا تھا کہ شتروگن سنہا کو شدید بخار کی وجہ سے یہاں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ ان کے والد کی معمولی سرجری ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کو شدید بخار تھا اور ہم نے انہیں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ صحت یاب ہو سکیں اور ہم ان کے سالانہ ٹیسٹ بھی کروا سکیں۔ میں ہر روز وہاں (اسپتال) جا رہا ہوں، اس لیے (میں) آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کوئی سرجری نہیں ہوئی تھی۔

نوبیاہتا جوڑے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو بھی جمعہ کے روز اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ سوناکشی کی شادی کے کچھ دن بعد ہی شتروگن کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
مزیدپڑھیں :قدرت نے گاؤں پر بجلی گرا کر بڑا معجزہ دکھا دیا

یہ بھی پڑھیں