ممبئی (شوبز ڈیسک) نیٹ فلکس کی بلاک بسٹر ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں عالم زیب کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شرمین سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے کی گود میں بیٹھنے کی ضد کرتی تھیں۔ .
بھارتی میڈیا کے مطابق شرمین سیگل نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بچپن کا وہ وقت یاد کیا جب وہ بالی ووڈ کی مشہور فلم ’دیوداس‘ کے سیٹ پر گئی تھیں۔
شرمین سیگل نے کہا کہ جب میں چار سال کی تھی تو میں ‘دیوداس’ کے سیٹ پر گئی تھی، میں بہت گھومتی تھی، سیٹ کے سامان کے ساتھ کھیلتی تھی لیکن اس دوران میں نے ایک ایسی ضدپکڑ لی جس کے لیے میں بہت روئی اور وہ یہ تھی کہ مجھے ایشوریہ رائے کی گودمیں بیٹھناہے
اداکارہ نے کہا کہ ایشوریا رائے اور شاہ رخ خان سیٹ پر موجود تھے تو میں نے ماما سے کہا کہ مجھے ایشوریہ رائے کی گود میں بیٹھنا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ایشوریہ رائے اپنے کام میں مصروف تھیں، اس لیے سب نے کہا کہ آپ شاہ رخ خان کی گود میں بیٹھ جائیں، لیکن میں ضد پر تھی اور میں نے کہا کہ میں شاہ رخ خان کی گود میں نہیں بیٹھنا چاہتی، لیکن ایشوریہ رائے کی گود۔ مجھے بیٹھنا ہے۔
واضح رہے کہ شرمن سیگل ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی بھانجی ہیں، اسی لیے وہ بچپن میں فلم ’دیوداس‘ کے شوٹنگ سیٹس پر جایا کرتی تھیں۔
مزیدپڑھیں :حکومتی اخراجات، سینئر بیوروکریٹس کے لیے اربوں کے لگژری گھروں کی تعمیر شروع کر دی گئی

