Search
Close this search box.
اتوار ,28 جون ,2026ء

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی انتخابات میں کامیابی چیلنج

ہماچل پردیش (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کی عدالت میں بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی انتخابات میں کامیابی کو چیلنج کردیا گیا۔

ہماچل پردیش کی عدالت نے آزاد امیدوار لائق رام نیگی کی جانب سے کنگنا رناوت کے خلاف دائر پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے۔

38 سالہ بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے پچھلے ماہ ہونے والے بھارتی الیکشن میں پہلی مرتبہ حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ معیار کو پورا کرنے کے باوجود ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے اگر انہیں الیکشن سے باہر نہ کیا گیا ہوتا تو الیکشن جیت جاتے۔

لائق رام نیگی کا کہنا تھا کہ مجھے بجلی، پانی اور ٹیلی فون کے محکموں کی جانب سے ’کوئی واجب الادا سرٹیفکیٹ‘ لانے کیلئے ایک دن کا وقت دیا گیا اور جب یہ بھی جمع کرا دیئے تو ریٹرننگ افسر نے انہیں قبول نہیں کیا اور کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
مزیدپڑھیں :سازشی ٹولہ سی پیک 2 منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے پھر سرگرم ہوگیا: احسن اقبال

یہ بھی پڑھیں