Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے اختلافات کی وجہ ایک ڈاکٹر؟

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی وڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں اور اس دوران قیاس آرائیوں پر مبنی نئی نئی خبریں سامنے آتی جارہی ہیں۔

اسی دوران ایک اور افواہ یہ بھی سامنے آئی کہ سابق ملکہ حسن اور ان کے اداکار شوہر کی طلاق کی وجہ ایک ڈاکٹر ہیں جن کی ایشوریا رائے کے ساتھ قریبی دوستی ہے اور مختلف مواقع پر دونوں کو اکٹھا بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ دونوں اداکاروں ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن دونوں نے اپنی طلاق کی افواہوں کے بارے میں چپ سادھ رکھی ہے۔

اور نہ ہی ان کے خاندان کے کسی فرد نے ان کے اختلافات یا تعلقات میں کسی مسئلے کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی طلاق میں اب ایک ڈاکٹر کا نام سامنے آیا ہے۔

جن کا نام زیرک مارکر ہے اور ان کی ایشوریا رائے سے بہت پرانی دوستی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اگر زیرک مارکر کا نام ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ نہ جوڑا جاتا تو ان کی ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں کبھی نہ پھیلتیں۔

ایشوریا رائے اور زیرک مارکر کافی عرصے سے دوست ہیں اور حال ہی میں جب ایک تقریب سے دونوں کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ ایشوریا رائے اور زیرک مارکر کی گہری دوستی اداکارہ کی ابھیشیک بچن سے طلاق کی وجہ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ دونوں کے درمیان مبینہ اختلافات کی خبریں کافی عرصے سے چل رہی ہیں، اس دوران یہ بھی دیکھا گیا کہ ایشوریا رائے بچن بچن خاندان کے باقی افراد کے ساتھ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں شرکت کے لیے نہیں پہنچیں، جس کے بعد افواہوں نے مزید زور پکڑ لیا۔

شادی کی تمام تقریبات میں ایشوریا اپنی بیٹی ارآدھیا بچن کے ساتھ شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی شادی اپریل 2007 میں ہوئی تھی، دونوں ایک بیٹی ارآدھیا بچن کے والدین ہیں جو نومبر 2011 میں پیدا ہوئی تھی۔
مزیدپڑھیں :چین میں حاملہ گاڑیوں کی ویڈیوز وائرل، معاملہ کیا؟

یہ بھی پڑھیں