Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

چین میں حاملہ گاڑیوں کی ویڈیوز وائرل، معاملہ کیا؟

بیجنگ(ویب ڈیسک)پاکستان کا پڑوسی دوست ملک چین اِن دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف لوگوں کے معمولاتِ زندگی درہم برہم کر دیے بلکہ ان کی گاڑیوں پر حیران کن اثرات بھی مرتب کرنے لگی۔

سوشل میڈیا پر چین کی ایک عجیب و غریب ویڈیو وائرل ہے جس میں ایسی کاریں دیکھی جا سکتی ہیں جو ‘حاملہ’ دکھائی دیتی ہیں۔

اس غیر معمولی منظر نے لوگوں کو تجسس اور تشویش میں مبتلا کردیا، بہت سے لوگ اس عجیب و غریب واقعے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے بیتاب نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایسی کئی کاروں کو دکھایا گیا جن کا بونٹ کسی حاملہ خاتون کے پیٹ کی طرح ابھرا ہوا لگ رہا تھا۔

دراصل اس کی وجہ کوئی تکنیکی خرابی نہیں ہے بلکہ اس کا براہ راست تعلق چین میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت سے ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے ان گاڑیوں پر لگائی جانے والی حفاظتی سطح پھول گئی ہے، جس کے سبب ان کی شکل سوجی ہوئی نظر آتی ہے۔

گاڑیوں کی یہ حفاظتی سطح پینٹ کی حفاظت یا اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہیں، انہیں اگرچہ مختلف موسمی حالات کو برداشت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے لیکن شدید گرمی میں ان کی حالت بھی بگڑ جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت اور براہ راست سورج کی روشنی میں طویل عرصے تک گاڑی کھڑی رہنے سے اس کی بیرونی سطح کمزور پڑ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں یہ پھولنا شروع ہوجاتی ہے۔

چین میں گاڑیوں کی اس بیرونی سطح کو عام طور پر اس طرح کے مسائل سے بچنے کے لیے الٹرا وائلٹ حفاظتی پرت کے ساتھ مزین کیا جاتا ہے لیکن چین میں اس با رریکارڈ توڑ گرمی کے سامنے یہ بھی نہ ٹِک پایا۔

یہ ویڈیو 6 اگست کو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اور تیزی سے وائرل ہو گئی، اب تک اسے 7 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے مزاح، تشویش اور قیاس آرائیوں سے بھرپور تبصرے شروع کردیے۔
مزیدپڑھیں :بارشوں سےمتعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی،الرٹ جاری

یہ بھی پڑھیں