Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

دپیکا پڈوکون کے ہاں پہلی اولاد کی پیدائش، بیٹی ہوئی یا بیٹا؟ خبرآگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)ٹائمز آف انڈیا نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھی پری کی آمد کی تصدیق کی ہے، رپورٹس کے مطابق جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش آج بروز اتوار 8 ستمبر 2024 کو ہوئی۔

گزشتہ روز دیپیکا اور رنویر کی کچھ تصاویر سامنے آئی تھیں جو ممبئی کے اے ایچ این ریلائنس اسپتال کے باہر لی گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا تھا کہ 7 ستمبر ہفتے کو دیپیکا اور رنویر اسپتال پہنچے تھے جہاں اداکارہ کو داخل کر لیا گیا تھا۔

مقبول فلمی جوڑی کے والدین بننے پر سوشل میڈیا پر مداح بڑی تعداد میں مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی۔

واضح رہے کہ رنویر اور دیپیکا پڈوکون کی شادی 2018 میں اٹلی میں ایک پُروقار تقریب میں ہوئی تھی۔ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
مزیدپڑھیں :پنجاب میں جماعت نہم اور گیارہویں کا تعلیمی نصاب تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

یہ بھی پڑھیں