کراچی (ویب ڈیسک)ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے تمام شوہر خوبصورت تھے، انہوں نے تمام شادیاں پسند سے کی تھیں، انہوں نے کوئی بھی شادی ڈر اور خوف کے باعث نہیں کی تھی۔
اداکارہ عتیقہ اوڈھو حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنےکیریئر سمیت تمام معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ انہوں نے اسٹائلسٹ کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا، جس کے بعد انہوں نے پہلے ماڈلنگ اور بعد ازاں اداکاری شروع کی تھی۔
کیریئر کے آغاز میں ہی شادی کرلی تھی جو جلد ہی طلاق پر ختم ہوئی، انکے پہلے شوہر سے دو بچے بھی ہیں۔
عتیقہ اوڈھو کے مطابق جب ان کی طلاق ہوئی تو ان کے پاس صرف 1 ہزار روپے کیش اور گھر میں دو چھوٹے بچے تھے، پھر انہیں ایک اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی، جس سے انہیں 30 ہزار روپے ملے۔
1991 میں نے 30 ہزار روپے میں اشتہار کیا اور ان ہی پیسوں سےممبئی گئ جہاں سے وہ اداکاری کا آغاز کرنے کا سوچ رہی تھیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک ہفتے تک ممبئی میں رہی، انہیں وہاں متعدد منصوبوں میں کام کی پیش کش بھی ہوئی لیکن انہوں نے وہاں کام نہیں کیا اور واپس ملک آگئیں، انہیں اپنے ملک کے علاوہ دوسری جگہ سکون نہیں ملتا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ لندن، نیویارک اور دبئی سے بھی واپس اپنے ملک آگئیں۔
مزید پڑھیں:سونے کی قیمت میں اب تک کا بڑا اضافہ