Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارشاہ رخ خان کی تعلیم کتنی ہے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

بمبئی (نیوزڈیسک)عالمی شہرت یافتہ، بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان تعلیمی میدان میں کتنے آگے ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈ ادکارشاہ رخ خان نے اپنی ابتدائی تعلیم نئی دہلی کے سینٹ کولمبس اسکول سے حاصل کی جہاں انہوں نے 12ویں جماعت میں 80.5فیصد نمبر حاصل کیے

بعد ازاں شاہ رخ خان نے ہنس راج کالج دہلی یونیورسٹی سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور پھر میگا اسٹار نے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کیلئےجامعہ ملیہ اسلامیہ میں داخلہ لیا۔ لیکن چونکہ اُنہیں اداکاری کا جنون تھا تو اُنہوں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے ماسٹرز کی ڈگری ادھوری چھوڑ دی۔

رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں عالمی شہرت حاصل کرنے کے بعد2009 میں شاہ رخ خان نے’یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر’ سے’آرٹس اور کلچر’ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔

سال 2015 میں کنگ خان کو ’یونیورسٹی آف ایڈنبرگ‘ سے ’ہونورس کوسا‘ میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ملی جبکہ سال 2019 میں ’یونیورسٹی آف لا‘ نے شاہ رخ خان کو ’فلانتھروپی‘میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازا۔
مہلت ختم، جماعت اسلامی نے حکومت کوٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا

یہ بھی پڑھیں