Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

شادی سے قبل حاملہ ہونے والی بھارتی اداکارائیں کون؟

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ میں کئی اداکاراؤں نے روایات اور سماجی توقعات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی زندگی کے فیصلے خود کیے اور شادی سے قبل حاملہ ہونے کا انتخاب کیا، جس سے نہ صرف انڈسٹری میں بلکہ عوام میں بھی بحث کا موضوع بن گئیں۔

عالیہ بھٹ

فائل فوٹو
2022 میں رنبیر کپور سے شادی کے صرف دو ماہ بعد، عالیہ نے حمل کی خبر سنا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔ 6 نومبر 2022 کو بیٹی کی پیدائش کے بعد لوگوں میں یہ افواہیں پھیل گئیں کہ عالیہ شادی سے پہلے ہی حاملہ تھیں۔

نینا گپتا

فائل فوٹو
1980 کی دہائی میں ویو رچرڈ کے ساتھ تعلقات کے دوران نینا نے اپنی بیٹی مسابا کو بغیر شادی کے جنم دیا، جو اس وقت کے حساب سے ایک غیر روایتی اور جراتمندانہ فیصلہ تھا۔

امریتا اروڑا

فائل فوٹو
اداکارہ امریتا کی اچانک شادی نے خبروں میں جگہ بنائی جب یہ بات سامنے آئی کہ وہ شادی سے پہلے حاملہ ہو چکی تھیں اور شادی کے چند مہینوں بعد ہی ماں بن گئیں۔

دیا مرزا

فائل فوٹو
اداکارہ نے 2021 میں ویبھو ریکھی سے شادی کے ڈیڑھ ماہ بعد ماں بننے کی خبر سنائی، جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

الیانا ڈی کروز

فائل فوٹو
اداکارہ الیانا نے شادی سے قبل اپنے حاملہ ہونے کا اعلان کیا اور کافی عرصے تک اپنے شوہر کی شناخت کو پوشیدہ رکھا۔

یہ اداکارائیں اپنے فیصلوں اور سماجی توقعات سے آزاد رہنے کی مثالیں ہیں، جنہوں نے اپنے خاندان کی تشکیل کے بارے میں خودمختاری دکھائی۔
سری دیوی: بالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی نے بونی کپور سے شادی سے پہلے ہی اپنے پہلے بچے، جھانوی کپور کے ساتھ حاملہ ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ شادی سے پہلے ان کی حمل کی خبر نے کافی توجہ حاصل کی تھی۔

نتاشا اسٹینکووچ:

فائل فوٹو
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور انکی سابقہ اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ نے بھی شادی سے قبل حاملہ ہونے کا انتخاب کرکے خود کو اس فہرست میں شامل کرلیا۔

جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ اگرچہ کہ اب اپنی اپنی راہیں جدا کرچکے ہیں لیکن انہوں نے شادی سے قبل حاملہ ہوکر اپنی بے لوث محبت کا ثبوت دیا۔

ہاردک اور نتاشا نے جنوری 2020 میں منگنی اور پھر 31 مئی 2020 کو شادی کی ، اور شادی کے محض دو ماہ بعد ہی اس جوڑے نے 30 جولائی 2020 کو اپنے بیٹے کا خیر مقدم کرلیا۔

کونکنا سین شرما:

فائل فوٹو

ہندی اور بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ جنہوں نے دو نیشنل فلم ایوارڈ اور تین فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کیے کوئی اور نہیں بلکہ کونکنا سین شرما ہیں جو شادی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں۔

کونکنا نے 2007 میں رنویر شوری کو ڈیٹ کرنا شروع کیا اور دونوں ایک ساتھ رہنے لگے۔بعدازاں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2010 میں اداکارہ بغیر شادی کے حاملہ ہوگئی تھیں۔

جبکہ انہوں نے سال 2010 میں رنویر سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سال 2011 میں کونکنا نے بیٹے ہارون کو جنم دیا اور شادی کے 10 سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔

واضح رہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ دیگر اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے شادی سے قبل یا بغیر شادی کیے ہی بچوں کی پیدائش کا تجربہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں