Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

اسپاٹیفائی نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو بڑے اعزاز سے نواز دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)میوزک اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی نے شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کو پاکستان کا پہلا اسپاٹیفائی آئیکون گلوکار منتخب کرلیا۔ کراچی میں ہاؤس آف آئیکون کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں اسپاٹیفائی آئیکون پاکستان سیریز کا آغاز کیا گیا۔

تقریب میں گلوکاروں اور انکے ان گیتوں پر روشنی ڈالی گئی جنہوں نے 1950 کی دہائی سے پاکستان کے موسیقی کے منظر نامے کو ایک نئی شکل دینے میں لازوال کردار ادا کیا۔تقریب میں معروف اداکاروں، میڈیا کی اہم شخصیات، گلوکاروں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے شرکت کی۔ ان شخصیات میں عاصم اظہر، ینگ اسٹنرز، جنید خان، وائٹل سائنز کے سابق موسیقار شہزاد شاہی حسن، موسیقار ارشد محمود، بلال سعید اور اسپاٹیفائی کے ریڈار آرٹسٹ عمیر بھی شامل ہیں۔ تقریب میں مرحوم نصرت فتح علی خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کےلیے سینئر آرٹسٹ اینڈ لیبل پارٹنرشپ منیجر خان ایف ایم نے بتایا کہ 2021 میں اسپاٹیفائی کی پاکستان میں آمد کے بعد سے اب تک نصرت فتح علی خان کو 9 لاکھ سے زائد بار سرچ کیا جا چکا ہے۔ سال 2024 میں اسی پلیٹ فارم پر ان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے گانوں میں میرے رشک قمرسوچتا ہوں اور یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے شامل ہیں۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں دوبارہ کمی کا امکان

یہ بھی پڑھیں