Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

22 سال قبل ندا یاسر کی شادی پر کتنا خرچہ آیا؟ رقم آپ کو حیران کر دے گی

کراچی(شوبز ڈیسک)یہ دور پُرتعیش شادیوں کا ہے، جہاں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے بڑھ کر اپنی دولت کی نمائش میں پیسہ خرچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کی شادی 22 سال پہلے ہوئی تھی، جب شادیاں سادہ اور کم خرچ ہوا کرتی تھیں۔

ندا کی اداکار فیصل قریشی کے ساتھ انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ فیصل نے ندا سے ان کی ہدایتکار یاسر نواز کے ساتھ شادی کے اخراجات کے بارے میں پوچھا۔

ندا نے بتایا، ’’ایک وقت تھا جب مداح مارننگ شوز میں شادی پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے تھے، لیکن اب رجحان کافی بدل چکا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پچھلے 15 سال سے مارننگ شوز کی میزبانی کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا، “میری شادی کے لیے صرف تین تقریبات منعقد کی گئی تھیں، شادی بہت شاندار اور پُرتعیش تھی، میلاد اور مایوں ایک ہی دن منعقد کیے گئے، بعد میں مہندی اور بارات کی تقریبات ہوئیں۔”

ندا نے کہا، “میری شادی کو 22 سال ہو چکے ہیں۔ میں نے اپنی تین شادی کی تقریبات پر دس لاکھ روپے خرچ کیے اور ولیمہ مکمل طور پر یاسر کی طرف سے تھا۔”

ندا یاسر اور یاسر نواز کی شادی 2002 میں ہوئی تھی۔ اب ان کے تین بچے ہیں۔
مزیدپڑھیں :بھارتی فلم اینیمل میں کام کرنے والی پاکستانی اداکارہ کون؟ کیا کردار نبھایا؟

یہ بھی پڑھیں