Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

بشریٰ باجی کو لگتا ہے کہ میں انکی جگہ لے رہا ہوں ،چاہت فتح علی خان تنقیدپر ردِ عمل

مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان نے بشریٰ انصاری کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے کہ انہیں یہ محسوس ہو کہ میں ان کی جگہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ خود گانے لکھتے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ بڑے فنکار کیوں ان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

چاہت نے بشریٰ انصاری کے کیریئر کے آغاز کی یاد دلائی، جب وہ بھی ایک مزاحیہ فنکارہ تھیں۔ انہوں نے کہا، “بشریٰ باجی، آپ کو یاد ہے؟ میں بچپن سے آپ کا کام دیکھتا آیا ہوں۔” چاہت نے بشریٰ کو اپنے ساتھ گانا گانے کی پیشکش بھی کی اور ان کی خوشی کی دعا کی۔

بشریٰ انصاری نے اس سے پہلے کہا تھا کہ انہیں لوگوں کی ذہنیت پر دکھ ہے اور وہ اس ٹرینڈ کو سمجھ نہیں پا رہیں، جس میں کچھ عجیب و غریب لوگوں کو وائرل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے گانوں کے استحصال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

میانوالی میں ایک ہفتےکے لیے دفعہ 144 نافذ، رینجرز تعینات کر دی گئی ، وجہ جانیں

یہ بھی پڑھیں