ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے مقبول ریئلیٹی شو ‘بگ باس’ او ٹی ٹی سیزن 3 میں شرکت کرنے والے سوشل میڈیا اسٹار عدنان شیخ نے اپنی نئی نویلی دلہن عائشہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کرنے پر اپنی بہن عفت شیخ پر تنقید کی ہے۔
عدنان شیخ نے حال ہی میں اپنی دیرینہ دوست عائشہ کے ساتھ شادی کی، جس کی خوشیوں کے لمحات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ شادی کی مختلف تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر میں عائشہ نے ہمیشہ اپنا چہرہ ماسک سے چھپائے رکھا، جو کہ ان کی پرائیویسی کو برقرار رکھنے کا ایک طریقہ تھا۔
تاہم، عدنان کی بہن عفت نے اپنی بھابھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر لیک کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا کہ عائشہ پہلے ہندو تھیں، اور انہوں نے عدنان سے شادی کے لیے اسلام قبول کر کے اپنا نام عائشہ رکھا۔ اس بیان نے عدنان کے ردعمل کو بھڑکا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، عدنان شیخ نے اپنی بہن کے اس اقدام پر سخت ردعمل دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کی تصویر کو عوامی سطح پر شیئر نہیں کرنا چاہتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے ذاتی معاملات کو نجی رکھنا چاہتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ لوگوں کی منفی نظر کس طرح خوشحال زندگی کو متاثر کر سکتی ہے۔
عدنان نے مزید کہا، “میں اپنے محبت کی زندگی کو محفوظ رکھنا چاہتا تھا۔ مجھے ٹرولنگ کی پرواہ نہیں۔” انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عفت کے سسر نے ان سے فلیٹ کی مانگ کی تھی، جس پر انہوں نے انکار کر دیا۔ عفت چاہتی تھیں کہ عدنان اپنی نند سے شادی کریں، لیکن انہوں نے عائشہ سے محبت کی وجہ سے انکار کیا۔
عدنان نے کہا کہ “جب میں نے فلیٹ دینے اور اپنی بہن کی نند سے شادی کرنے سے انکار کیا تو انہوں نے بدلہ لینے کے لیے میری اہلیہ کی تصاویر لیک کر دیں۔” یہ واقعہ عدنان کے لیے جذباتی طور پر سخت ثابت ہوا، اور انہوں نے اپنی اہلیہ کی حفاظت کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔
مزیدپڑھیں :ٹیم انڈیا کے اس مشہور کرکٹر کی اہلیہ کا سامنے آیا اتنا بولڈ انداز، دیکھ کرمداحوں کے اڑگئے ہوش!

