Search
Close this search box.
منگل ,30 جون ,2026ء

’’میرے دکھ میرے ہیں…‘‘، ایشوریا رائے کی ڈائری کا صفحہ لیک ہوگیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ میرے دکھ میرے ہیں ۔۔۔۔۔ ۔

ایشوریا نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ’وہ جو مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میرے دکھ میرے ہیں، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی۔‘

ڈائری کے اس ورق سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات کی حد تک رکھنا چاہتی ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو بالیووڈ کے پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ لیکن کافی عرصے سے ان دونوں کی طلاق کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ بھارت کی مشہور رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی میں جہاں تمام ستارے موجود تھے، ان دونوں کی علیحدہ آمد نے ان افواہوں کو مزید تقویت بخشی۔

یادرہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔
مزیدپڑھیں :آصف زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

یہ بھی پڑھیں