Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

کرشمہ کپور اور سلمان خان سے متعلق کرینہ کپور کا بڑا انکشاف

بالی وڈ کی سپر سٹار کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت میں ان کی بہن کرشمہ کپور کا سلمان خان پر کرش تھا۔ دی گریٹ انڈین کپل شرما شو میں کرینہ کپور اور کرشمہ کپور نے شرکت کی، اس موقع پر دونوں بہنوں نے اپنی زندگی، بالی وڈ، اور اپنے خاندان سے متعلق مزے دار قصے سنائے، جنہوں نے ناظرین کو خوب محظوظ کیا۔

کپل شرما نے دونوں بہنوں سے ان کی زندگی کے کئی دلچسپ پہلوؤں پر بات کی اور بالی وڈ میں ان کے سفر کی یادیں تازہ کروائیں۔ اس دوران، کرینہ کپور نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ ان کی بڑی بہن کرشمہ کا سلمان خان پر ایک وقت میں کرش تھا، جس پر سب نے خوب قہقہے لگائے۔

کرشمہ کپور نے اپنے مخصوص انداز میں بتایا کہ جب انہیں پتہ چلا کہ کرینہ سیف علی خان سے محبت کر رہی ہیں، تو وہ لندن میں تھیں اور کرینہ کا فون آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سیف علی خان سے محبت ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں