لاہور(نیوز ڈیسک)لیجنڈ ادکار فلم انڈسٹری پر دہائیوں تک راج کرنیوالے معروف ٹی وی ،سٹیج اداکارعابد کشمیری انتقال کر گئے۔ عابد کشمیری کی صاحبزادی کے مطابق عابد کشمیری کچھ عرصہ سے بیمار تھےپسماندگان میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں۔
اداکار عابد کشمیری نے بے شمار فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جودکھائے،ان کی مشہور فلموں میں بازار حسن، عینک والا جن اور جیتے ہیں شان سے اوردیگر شامل ہیں،
ٹی وی ڈراموں کی بھی طویل فہرست ہے جن میں سورج کے ساتھ ساتھ، لوہاری گیٹ اور ہوم سویٹ ہوم اوردیگر شامل ہیں،ٹی وی پر ان کاگلوبادشاہ کاکرداربہت مقبول ہواتھا۔ فلم “بازار حسن” 1988 کے لیے انہیں بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈبھی دیا گیاتھا،ان کی نماز جنازہ کا تاحال وقت مقرر نہیں کیا گیا۔
معروف اداکار اعزاز اسلم کی والدہ انتقال کر گئیں

