لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حنا خواجہ بایات نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کے مظالم کو آشکار کرتے ہوئے عوام ، سیاسی کارکنوں پر جبری مقدمات ، خواتین کیساتھ نارواسلوک پر شہبازشریف حکومت کو کھری کھری سنادیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام وائرل ، اداکارہ حنا خواجہ بایات کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ملک میںاس طرح اپنےہی لوگ اپنی ہی خواتین کے دوپٹے چھینیں گے، انہیں بالوں سے پکڑ کر گھسیٹیں گے،
گالیاں دیں گے، ناحق لوگوں کو قید کریں گے اور ایک سیاسی قیدی جس کیخلاف کوئی کیس نہیں اس کو مجرموں کی طرح اس حال میں رکھا جائے گا، جو لوگ اقتدار میں بیٹھے ہیں ان کو دنیا میں کچھ دن کی ایکسٹینشن تو مل جائے گی
لیکن اس عدالت میں کوئی ایکسٹینشن نہیں جہاں ہم سب نے پیش ہونا ہے، وہاں آپ سب کو اس ظلم اور ناانصافی کے لئے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

