Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

ایک ہی گھر میں سکھ، عیسائی، مسلمان اور ہندو مذہب کے پیروکار

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ میں ایسے کئی اداکار ہیں جو مختلف مذاہب کو مانتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ اداکار کون ہے جس کے گھر میں سکھ، عیسائی، مسلمان اور ہندو سبھی موجود ہیں؟ یہ حیران کن بات سچ ہے اور اس کا انکشاف خود اداکار وکرانت میسی نے کیا ہے۔

وکرانت میسی، جو کہ ایک متنوع مذہبی پس منظر سے تعلق رکھتے ہیں، نے بتایا کہ ان کی ماں سکھ ہیں، ان کے والد عیسائی ہیں، ان کے بھائی مسلمان ہیں، اور ان کی بیوی ہندو ہیں۔ ‘انفلٹرڈ بائی سمدیش’ کے ایک ایپی سوڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وکرانت نے اپنی زندگی کے اس پہلو پر روشنی ڈالی۔

اپنے بھائی معین کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکرانت نے بتایا کہ ان کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں اسلام قبول کیا تھا اور ان کا نام معین رکھا گیا۔ ان کے خاندان نے اس فیصلے کو خوش دلی سے قبول کیا۔ وکرانت کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے ہمیشہ انہیں سکھایا کہ جو مذہب آپ کو خوشی اور اطمینان دے، اسے اپنا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد باقاعدگی سے چرچ جاتے ہیں اور وکرانت خود بھی ہفتے میں دو بار اپنے والد کے ساتھ چرچ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ اپنی ماں اور بیوی کے ساتھ ہندو روایات کے مطابق پوجا بھی کرتے ہیں۔

حال ہی میں وکرانت نے شیتل ٹھاکر سے شادی کی اور وہ اب ایک بیٹے کے والد بن چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ہندو رسم و رواج کو اپناتے ہیں اور اپنی بیوی کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک ہی مذہب کا ہونا ضروری نہیں، اور وہ مختلف مذاہب کے تہواروں کو خوش دلی سے مناتے ہیں۔

وکرانت نے کہا کہ دیوالی جیسے تہوار منانا کوئی مذہبی ضرورت نہیں ہے، بلکہ وہ یہ تہوار خوشی سے مناتے ہیں۔ بچپن سے ہی انہوں نے لکشمی دیوی کی پوجا کی ہے، لیکن ان کا ماننا ہے کہ دولت حاصل کرنے کے لیے پوجا ضروری نہیں۔ وکرانت کا گھر مختلف مذاہب کے درمیان ایک خوبصورت ہم آہنگی کی مثال ہے، جہاں ہر مذہب کو عزت دی جاتی ہے۔

News18 Urdu

مزیدپڑھیں:پنجاب حکومت کی بے رحم پالیسی، دوران سروس وفات پانیوالے ملازمین کے بچے نوکریوں سے فارغ

یہ بھی پڑھیں