Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

نعیمہ بٹ مریم نواز کا بیگ کیوں چیک کرنا چاہتی ہیں؟

لاہور(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے مریم نواز کا بیگ چیک کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں ’رباب‘ کا منفی کردار نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے بیگ میں استعمال کرنے کے لیے کیا کیا چیزیں رکھتی ہیں۔

نعیمہ بٹ نے کہا کہ اس میں فون، گلاسز اور اینٹی الرجی ٹیبلیٹ ہیں کیونکہ مجھے الرجی ہوجاتی ہے، لپ اسٹک اور ببل گم بھی بیگ میں ساتھ رکھتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ پرفیوم بیگ میں موجود ہوتا ہے، ایک سیب بھی ساتھ ہوتا ہے جو کہ مجھے کھانا ہے لیکن ابھی تک نہیں کھایا ہے، سیب انرجی کے لیے بہت اچھا ہوتا ہے، شوگر لیول ڈاؤن ہوتا ہے تو یہ بہت کام آتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق ان کے بیگ میں پیسے موجود ہیں، آئی ڈراپس ہوتے ہیں کیونکہ شوٹنگ کے دوران میک اپ آنکھوں کی طرف آجاتا ہے، میری آنکھیں کافی حساس ہیں تو آنکھوں کو صاف کرنے کے لیے آئی ڈراپس ڈال لیتی ہوں۔


جب ان سے پوچھا گیا کہ بیگ میں وہ کونسی 3 چیزیں ہیں جس کے بغیر آپ نہیں رہ سکتیں؟

جواب میں نعیمہ بٹ نے بتایا کہ اُن کے بیگ میں پانی ہمیشہ موجود ہوتا ہے اس کے بغیر باہر نہیں جاسکتی، دوسرا پیسے ہونے چاہئیں اور میرا شناختی کارڈ جو باہر جانے کے لیے ساتھ رکھنا بہت ضروری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیگ چیک کرنا چاہوں گی۔
4+4 مزیدپڑھیں :کا نصف کتنا؟ معمولی سوال نے انٹرنیٹ صارفین کو چکرا دیا

یہ بھی پڑھیں