بھارت(نیوز ڈیسک)آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سبھی مذاہب ایک گھر میں کیسے ہو سکتے ہیں؟ اگر یہ سوالات آپ کے ذہن میں ہیں تو یہ سو فیصد درست ہیں۔ کیونکہ اس بات کا انکشاف خود اداکار نے کیا ہے۔یہ اداکار کوئی اور نہیں بلکہ وکرانت میسی ہیں، جو متنوع مذہبی پس منظر سے آتے ہیں۔وکرانت نے بتایا کہ ان کی ماں سکھ ہیں، باپ عیسائی ہیں، بھائی مسلمان ہیں اور بیوی ہندو ہے۔اپنے بھائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکرانت نے کہا کہ ان کا نام معین ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے بھائی نے اسلام قبول کیا اس لیے ان کا نام معین رکھا گیا۔وکرانت نے یہ بھی بتایا کہ ان کے خاندان نے معین کے مذہب کی تبدیلی کو قبول کر لیا ہے۔وکرانت نے کہا کہ ان کے والدین نے انہیں سکھایا ہے کہ اگر آپ مطمئن ہیں تو آپ جس مذہب میں چاہیں رہ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے 17 سال کی عمر میں مذہب تبدیل کر لیا تھا۔وکرانت نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد عیسائی ہیں اور ہفتے میں دو بار چرچ جاتے ہیں۔
وکرانت میسی نے حال ہی میں شیتل ٹھاکر سے شادی کی اور اب وہ باپ بن چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ہندو رسم و رواج کو فالو کرتے ہیں اور اپنی بیوی کی خواہشات کا بھی احترام کرتے ہیں۔ ان کا ایک بیٹا ہے۔وکرانت نے کہا کہ ایک ہی مذہب ہونا ضروری نہیں ہے۔ ہمارے ملک میں زیادہ تر لوگ دیوالی اور دیگر ہندو تہوار مناتے ہیں اور وہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔
وکرانت نے کہا کہ دیوالی منانے کی کوئی مذہبی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ لکشمی دیوی کی پوجا کرکے دولت حاصل کرنے میں یقین نہیں رکھتے بلکہ وہ بچپن سے ہی لکشمی دیوی کی پوجا کرتے رہے ہیں۔وکرانت نے بتایا کہ وہ ہفتے میں دو بار اپنے والد کے ساتھ چرچ جاتے ہیں اور اپنی ماں اور بیوی کے ساتھ پوجا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا گھر سبھی مذاہب کے لیے ایک خوبصورت جگہ ہے۔
سلمان خان نے 6 کروڑ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

