ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اسٹار سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما کرن سجدے نے اپنی لو لائیف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے نئے افیئر کی تصدیق کردی۔
سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی سہیل خان نے 1998 میں فیشن ڈیزائنر سیما کرن سے شادی کی تھی جن سے انکے دو بچے بھی ہیں۔
20 سال شادی کے بندھن میں بندھے رہنے کے بعد سیما کرن اور سہیل خان نے طلاق کا فیصلہ لیا اور 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہیل خان اور سیما خان نے طلاق کے لیے ممبئی کے فیلمی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
سہیل خان اور سیما خان کو مئی 2022 میں فیملی کورٹ کے باہر دیکھا گیا تھا۔ دونوں نے چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا۔
حال ہی میں شو ‘فیبیولس لائیوز ورسز بالی وڈ وائیوز’ میں اداکار سنجے کپور کی اہلیہ ماہیپ کپور نے سیما خان کی زندگی میں پروگریس کے حوالے سے بات کی۔
اسی شو میں سیما کرن نے ڈیتنگ کے حوالے سے کھل کر بات کی اور انکشاف کیا کہ وہ طلاق کے بعد زندگی میں آگے بڑھ چکی ہیں اور وہ وکرم آہوجا نامی شخص کو ڈیٹ کر رہی ہیں’۔
یاد رہے کہ سیما کرن نے جس شخص کا نام لیا وہ کوئی اور نہیں بلکہ سیما کرن کے سابق منگیتر ہیں۔ سیما کرن نے سہیل خان سے شادی سے قبل وکرم آہوجا سے منگنی کی تھی۔
سیما خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ‘ وہ اور سہیل طلاق سے 5 سال قبل ہی علیحدہ ہوچکے تھے’۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘وہ اس طلاق کا الزام سہیل خان پر نہیں لگائیں گی کیونکہ حالت ہی کچھ ایسے ہوگئے تھے جس پر دونوں نے یہ فیصلہ لیا’۔
مزیدپڑھیں :ارب پتی بھارتی بزنس مین کی بیٹی یوگنڈا میں قید کیوں؟

