کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان کی ہردلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سب سے قریبی دوست یشما گِل کی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے بڑا سرپرائز دے دیا۔
ہانیہ عامر اور یشما گل کی دوستی پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بے انتہا مشہور ہے اور دونوں کے ہی مداح اس دوستی کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔
دونوں اداکارائیں اکثر و بیشتر ایک ساتھ گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں بھی ساتھ ہی دکھتی ہیں۔
یشما گل کی سالگرہ نومبر میں آتی ہے اور اسکو خاص بنانے کیلئے انکے قریبی دوست کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں۔
گزشتہ رات یشما گِل کی سالگرہ پر ہانیہ عامر نے ان کو ایک ایسا سرپرائز دینے کی منصوبہ بندی کی جس نے یشما گل کو چونکا کے رکھ دیا۔
ہانیہ عامر نے یشمہ گل کو میسج کیا کہ وہ ایک خاص جگہ پر جا کر اپنا تحفہ وصول کر لیں اور جب یشما گل ہانیہ عامر کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچیں تو وہاں ایک ایسا سرپرائز دیکھنے کو ملا کہ یشما گل کے حواس باختہ رہ گئے۔
دراصل وہاں کوئی ڈبے میں پیک تحفہ نہیں بلکہ نارنجی رنگ کے لباس میں ملبوس خود ہانیہ عامر بیٹھی ہوئی تھیں۔
یہ ویڈیو ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور اسٹوری شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یشما گِل اپنی دوست ہانیہ عامر کو دور سے دیکھ کر ہی دنگ رہ گئیں۔
یشما گِل خوشی کے مارے زور سے ہنسنے لگیں اور یہ کہتی بھی سنائی دیں کہ مجھے ‘معلوم تھا ایسا ہی کچھ ہوگا’۔
جہاں ایک طرف اس ویڈیو میں یشما گل کی بے انتہا خوشی دیکھی جا سکتی ہے وہیں کیمرہ ٹرن کر کے ہانیہ عامر کو بھی دکھایا گیا جو یشما کو بڑا سرپرائز دینے کے بعد بہت خوشی سے جھومتی نظر آئیں۔
مزیدپڑھیں :سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما کا نیا ‘محبوب’ کون؟ تہلکہ خیز انکشاف

