ممبئی : اپنے اترنگی فیشن سینس کیلئے مشہور اداکارہ عرفی جاوید اکثر سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ، جن کو ان کے چاہنے والے بھی کافی پسند کررہے ہیں ۔اداکارہ عرفی جاوید کا ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ یہ ویڈیو اداکارہ کی اترنگی ڈریس کی وجہ سے نہیں بلکہ کسی اور وجہ سے وائرل ہورہا ہے ۔
اداکارہ عرفی جاوید اس ویڈیو میں اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی نظر آرہی ہیں لیکن پھر ان کا فون اس کے ہاتھ سے چھوٹ جاتا ہے اور پھر کئی منزلوں سے نیچے گرجاتا ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے فون کی حالت بھی بتائی ہے۔
بتادیں کہ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران اداکارہ عرفی جاوید ایسی ڈریس پہن کر پہنچ گئی تھیں ، جس کو دیکھ کر سبھی کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں ۔ اداکارہ عرفی جاوید کو اس ڈریس میں اسٹیج پر لانے کیلئے بھی پانچ سے چھ لوگوں کو مدد کرنی پڑی ۔ اداکارہ کا یہ لک انٹرنیٹ پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ اداکارہ عرفی جاوید سے جب اس اسٹائل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ یہ عرفی اسٹائل ہے ۔
بتادیں کہ اداکارہ عرفی جاوید اکثر و بیشتر اپنے بولڈ انداز سے قہرڈھاتی رہتی ہیں ۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ وہیں اگر اداکارہ عرفی جاوید کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو انہوں نے 2016 میں ٹی وی انڈسٹری میں شو بڑے بھیا کی دولہنیا سے اپنے کریئر کی شروعات کی تھی ۔
مزیدپڑھیں :آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری، بابر اعظم اب کونسے نمبر پر؟جانیں

