اسلام آباد(نیوز ڈیسک )مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 کے مقابلوں میں پاکستانی ماڈل روما مائیکل غیر سرکاری سطح پر حصہ لے رہی ہیں۔
روما مائیکل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک وڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مقابلے کے دوران بکنی پہنے ریمپ پر واک کرتی نظر آرہی تھیں۔ البتہ روما نے یہ ویڈیو کچھ دیر بعد اکاونٹ سے ڈیلیٹ کردی
جہاں روما مائیکل کو اپنے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر سراہا گیا تھا تو وہیں ان کو کئی نفرت انگیز کمنٹ کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ جس پر انہوں نے ویڈیو ڈیلیٹ کرنے میں ہی عافیت جانی۔
روما مشتاق پاکستان سے تعلق رکھنے والی ایک ماڈل ہیں جنہوں نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بیچلرزان ٹیکنالوجی کیا ہے۔
انسٹاگرام پر جلد انہوں نے شہرت حاصل کرلی اور اپنے بولڈ اسٹائل کے باعث وہ مخصوص فینز کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 76 ہزار ہے۔ روما مائیکل اس سے قبل مس گرینڈ پاکستان اور مس چارم پاکستان کے مقابلے جیت چکی ہیں۔
انہوں نے پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، جن میں دہلی گیٹ اور کہے دل جدھر شامل ہے، انہوں نے مختلف ڈرامہ سیریز میں بھی کام کیا جن میں تُو زندگی ہے اور پیاری نمو قابل ذکر ہیں۔ وہ مختلف مشہور برانڈز کے اشتہارات میں بھی نظر آتی رہیں۔
دلکش ماڈل اس سے قبل بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں جن میں کانز فیشن وییک اور دبئی فیشن وییک شامل ہیں جبکہ مس چارم انٹرنیشنل میں بھی انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
مس گرینڈ پاکستان کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر روما مائیکل کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انکی گرینڈ انٹرنیشنل میں کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔
پوسٹ میں روما مائیکل کی دلکش تصاویر بھی شامل کی گئیں اور لکھا کہ ‘ہم مس گرینڈ انٹرنیشنل میں مس گرینڈ پاکستان روما مائیکل کی شرکت کا اعلان کرتے ہیں’۔
روما ایک ابھرتے ستارے کی مانند ہیں جو اپنے آرٹ اور اپنے ملک دونوں سے وفادار ہیں اور انکی سچی لگن اور انتھک محنت انکے خوابوں کو حقیقت کا روپ بھی دے سکتی ہے’۔
روما ان دنوں مس ورلڈ گرینڈ شو کے مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں جس کی جھلکیاں وہ اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
So Miss World Grand deleted this video on instagram & website due to Pakistani people is bashing this Lahore Based Model #RomaMichael who is crossing all limits & ruined name of #Pakistan 🇵🇰. Shame on you ! Alert 🚨 https://t.co/RucLm307zr
— Umair Sandhu (@UmairSandu) October 22, 2024
مزیدپڑھیں:ایک گھر سے 2 بچوں سمیت 3 افراد کی پر اسرار موت

