کراچی(نیوز ڈیسک)اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامک ملک ہے اور یہاں چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔مائرہ خان نےپروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان مسلم آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے، جب آپ اتنے بڑے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں اور پھر ڈیفنس کے علاقے میں چھوٹے اور چست کپڑے پہن کر نکلیں گے تو یہ آپ کا قصور ہوگا۔اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا حق بنتا ہے، جب آپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی ہے تو لوگوں کا حق بنتا ہے وہ گالیاں بھی
انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگوں کو نظر نہیں آؤ، تھوڑا بہت خیال رکھ لو تو اچھا ہوگا، ایسا نہیں ہے میں ماڈرن کپڑے نہیں پہنتی، جتنے پہنتی ہوں اتنی تنقید بھی کی جاتی ہے۔مائرہ خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو کیوں منع کریں، وہ لوگ اتنے اچھے نہیں لگتے، گھر میں بیٹھے ہیں باپ نے منع کیا ہے وہ کچھ کر نہیں سکتے اس لیے جلن اور حسد میں لوگ کمنٹ کریں گے، تو ٹھیک ہے لوگوں کو کرنے دو، انہیں مزے کرنے دو اور یہ بات میں نے بہت دیر سے سیکھی ہے، میں تنقید کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔
نئے چیف جسٹس کا آتے ہی کام شروع،کون کون سے مقدمات کی سماعت کرینگے؟جانئے

