اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج کے غیر قانونی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستان، آزاد کشمیر اور دنیا بھر میں بھارت کے خلاف ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیا، جموں وکشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں؎
، کشمیری اس روز بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کریں گے، یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ، ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا کپتان کون؟شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر

