Search
Close this search box.
پیر ,29 جون ,2026ء

شاہ رخ خان کی بیٹی کیساتھ ڈانس ویڈیو وائرل،دیکھیں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی دبئی میں بیٹی سہانا خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل اس ویڈیو میں سہانا خان کو ایک ایونٹ کے دوران اسٹیج پر شاہ رخ خان کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سہانا خان ڈانس کے دوران کچھ گفتگو بھی کر رہی ہیں جسے شاہ رخ خان بہت ہی خوش گوار موڈ میں سن رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کی ساس سویتا چھیبر کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان جلد ہی فلم ’کنگ‘ میں بڑی اسکرین پر اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ اداکاری کرتے بھی نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں